تازہ ترین - 02 مئی 2026
15 سال سے کم عمر عازمین کے حج پر پابندی
تازہ ترین - 02 مئی 2026
سعودی عرب نے حج کے لیے عمر کی نئی پابندی نافذ کردی،15 سال سے کم عمر عازمین کو حج کی اجازت نہیں ملے گی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق15سال سے کم عمر عازمین کو حج کی اجازت نہیں ملے گی، سعودی عرب نے حج کے لیےعمر کی نئی پابندی نافذ کردی،کراچی کے 70 عازمین حج فیصلے سے متاثر ہوں گے۔
مئی 2026 سے 15 سال سےکم عمرعازمین کوحج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی،3 سال سے کم عمر عازمین کے حج ویزے منسوخ قرار دئیے گئے،متاثرہ عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی کرادی۔
ایئرپورٹس پرکم عمرعازمین کو پرواز میں سوار ہونے سے روکنے کی ہدایت کردی گئی،حج سے متعلق عمر کی پابندی پر فوری عملدرآمد کا حکم جاری کردیاگیا۔
دیکھیں

