مری ، کم عمر بچے عبدالمعیز کے 2 مبینہ قاتل 85دن بعدگرفتار
مری پولیس نے لوئردیول میں قتل کئے جانے کم عمر بچے عبدالمعیز کے دو مبینہ قاتلوں کو 85دن بعدگرفتار کر لیا جبکہ تیسرے قاتل کی بھی جلد گرفتاری متوقع ہے ۔
گرفتار ملزمان میں ایک مقامی خاتون اور ایک غیر مقامی شخص شامل ہیں ۔ایک ملزم کو پنجاب کے علاقے جھنگ سے گرفتار کیا گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کے مبینہ ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر معصوم عبد المعیز کو قتل کیاگیا۔کیونکہ ملزمان کو ان کے ناجائز تعلقات کا راز افشا ہونے کے ڈرتھا ۔ملزمان نے دھوکہ سے عبدالمعیز کو بلا کر بے دردی سے قتل کیا ۔
قتل میں ملوث مقامی خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ مقتول عبد المعیز کی قریبی رشتے دار ہے۔گرفتار ملزمان نے تیسرے ملزم کے بھی قتل کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔تیسر ے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔
واضح رہے کہ عبدالمعیز کو اپنے گھر کے قریب قتل کیا گیا تھا اور اس کی گلے میں پھندہ لگی لاش پڑوسی گھر کے بر آمدے سے ملی تھی جس کے خلاف مری میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا ۔