Entertainment

ہانیہ عامر نےانسٹاگرام پروفائل پرشناختی کارڈ والی تصویر لگا دی

ہانیہ عامر نےانسٹاگرام پروفائل پرشناختی کارڈ والی تصویر لگا دی
۱ منٹ پہلے

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں، تاہم اس بار وجہ ان کا نیا ڈرامہ نہیں بلکہ انسٹاگرام پروفائل تصویر بنی ہے۔ 

ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پروفائل پکچر تبدیل کرتے ہوئے اپنی اصل شناختی کارڈ  والی تصویر لگا دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں اور بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ 

اداکارہ نے ناصرف پروفائل تصویر تبدیل کی بلکہ اپنی پرانی پوسٹس بھی ڈیلیٹ یا آرکائیو کر دیں، جس کے بعد ان کی انسٹاگرام فیڈ پر صرف 11 پوسٹس باقی رہ گئی ہیں۔ 

سوشل میڈیا صارفین ہانیہ کی شناختی کارڈ کی تصویر پر مختلف ردِعمل دے رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا ہے کہ ہم تو کبھی شناختی کارڈ کی تصویر میں اتنے اچھے نہیں لگ سکتے جبکہ دوسرے نے کہا ہے کہ شاید سیلیبریٹی ہونے کی وجہ سے انہیں مسکرا کر پوز دینے کی اجازت مل گئی، ہمیں تو سیدھا بٹھایا جاتا ہے۔ 

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں