Entertainment

آئٹم سانگ بلی زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔مہوش حیات

آئٹم سانگ بلی زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔مہوش حیات
۱ منٹ پہلے

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ فلمی دنیا میں آئٹم سانگ ’بلی‘ کے ذریعے انٹری لینا میری زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔ 

مہوش حیات نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے کیریئر اور فلمی سفر سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کی ہیں۔ 

اداکارہ نے بتایا کہ ’بلی‘ پر پرفارم کرنا میرے لیے نہایت دلچسپ لیکن چیلنجنگ تجربہ تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ میں تھکی ہوئی بھی تھی، جسم پر چوٹیں بھی تھیں اور کافی نروس بھی تھی، لیکن جب میں سیٹ پر پہنچی اور پورا ماحول دیکھا تو حیران رہ گئی، یہ ڈراموں سے فلموں کی طرف میرا بڑا اور بولڈ قدم تھا، جو غلط بھی جا سکتا تھا، مگر مجھے یقین تھا کہ میرا چہرہ فلموں کے لیے موزوں ہےمہوش حیات نے بتایا کہ سینئر اداکار جاوید شیخ نے ایک ڈرامے کے دوران مجھے کہا تھا کہ مجھ میں فلم اسٹار بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں، بعد ازاں ہدایت کاروں نے میری پرفارمنس دیکھ کر مجھے فلم میں کاسٹ کیا۔ 

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہدایت کاروں نے اس گانے کو اس انداز میں فلمایا کہ وہ فلم کا قدرتی حصہ محسوس ہوا، جیسے کسی گینگسٹر پارٹی کا سین ہو۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں