Sports

پاک آسٹریلیاسیریز،آن لائن ٹکٹ 22 مئی سےفروخت ہوں گے

پاک آسٹریلیاسیریز،آن لائن ٹکٹ 22 مئی سےفروخت ہوں گے
۱ منٹ پہلے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے ٹکٹ 22 مئی بروز جمعہ سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شائقین ٹکٹ pcb.tcs.com.pk سے خرید سکیں گے جبکہ فزیکل ٹکٹوں کی فروخت کے لیے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ 

سیریز کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ 


پی سی بی نے شائقین کی بڑی تعداد کو اسٹیڈیم لانے کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں مناسب رکھی ہیں۔ دونوں میدانوں میں جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 200 روپے، فرسٹ کلاس 300 روپے، پریمیم 400 روپے اور وی آئی پی ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوگا۔ 

راولپنڈی میچ کے لیے وی آئی پی گیلری کا ٹکٹ 1500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اقبال اینڈ کے وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 1000 روپے جبکہ جناح اینڈ کے وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 1500 روپے میں فروخت کیے جائیں گے۔ 

کارپوریٹ صارفین کے لیے ہاسپیٹیلٹی نشستیں بھی دستیاب ہوں گی، جس کے لیے دلچسپی رکھنے والے افراد پی سی بی ہیڈ آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں