ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے دی
ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی اور امام الحق، شان مسعود اور دیگر ٹاپ آرڈر بیٹرز جلد آؤٹ ہو گئے۔
عبداللّٰہ فضل نے 66 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ اذان اویس نے پہلی اننگز میں 103 رنز بنا کر بہترین کارکردگی دکھائی۔
بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تسکین احمد اور تیج الاسلام نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بنگلادیش نے دوسری اننگز 240 رنز پر ڈکلیئر کی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پہلی اننگز میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، جہاں بنگلادیش نے 413 اور پاکستان نے 386 رنز بنائے تھے۔