Pakistan

آزادکشمیرانتخابات، شیڈول اگلے ہفتےجاری ہونےکاامکان

آزادکشمیرانتخابات، شیڈول اگلے ہفتےجاری ہونےکاامکان
۱ منٹ پہلے

آزاد کشمیر میں عام انتخابات 2026 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، انتخابات 2026 کا شیڈول اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا۔

 

ذرائع کےمطابق ووٹرز فہرستوں میں تکنیکی خرابی آنے کے باعث شیڈول کا اعلان رواں ہفتے نہیں ہو سکے گا، ووٹر فہرستوں میں تکنیکی خامیوں کے خاتمے کیلئے قائم کمیٹی نے کام مکمل کر لیا ہے ۔

 

ڈپٹی کمشنر باغ عاصم خالد اعوان کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تکنیکی مسائل دور کئے، تکنیکی مسائل کی درستگی کے بعد رواں ہفتے حتمی ووٹر فہرست جاری کی جائے گی۔

 

 الیکشن شیڈول جاری کرنے سے قبل حتمی ووٹرز فہرست کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس بھی ہو گا ،آزاد کشمیر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

 

 الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کیلئے انتظامی و تکنیکی تیاریاں مکمل کر لیں، آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہو گئیں، جماعتوں نے انتخابی حکمت عملی مرتب کرنا شروع کر دی ہے ، عام انتخابات پاک فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں گے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں