Breaking News

ملک بھر میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کانظام یکساں کردیا گیا

ملک بھر میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کانظام یکساں کردیا گیا
۱ منٹ پہلے

وزارت داخلہ نے بیرون ملک جانے والوں اور ملازمت کے امیدواروں کے آسانی کےلیے پہلی بار ملک بھر کے شہریوں کے لیے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے نظام یکساں کردیا گیا۔ 

چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا ڈیٹا یکجا کردیا گیا، پہلی بار ملک بھر کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ کا نظام یکساں کردیا گیا، اب شہریوں کو الگ الگ صوبوں کے بجائے صرف نیشنل پولیس بیورو سے ہی سرٹیفکیٹ لینا پڑے گا۔ 

نیشنل پولیس بیورو میں پاکستانیوں کا مرکزی ریکارڈ محفوظ کرلیا گیا، اب ملک بھر کے شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ ایک جگہ سے جاری ہوگا۔ 

پولیس ویریفکیشن کا پیچیدہ عمل اب تیز اور مرکزی نظام سے منسلک ہوگیا، شہری گھر بیٹھے آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔ ملک بھر کا پولیس ریکارڈ پہلی بار ایک ڈیٹا بیس میں شامل کردیا گیا۔ اقدام سے بیرون ملک جانے والوں اور ملازمت کے امیدواروں کیلئے بڑی آسانی ہوگی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں