World

سب پر یہ واضح ہونا چاہیے ایران ناقابلِ شکست ہے،ایرانی وزیرِ خارجہ

سب پر یہ واضح ہونا چاہیے ایران ناقابلِ شکست ہے،ایرانی وزیرِ خارجہ
۱ منٹ پہلے

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا کہ سب پر یہ واضح ہونا چاہیے ایران ناقابلِ شکست ہے، ایرانی کبھی بھی کسی دباؤ یا دھمکی کے سامنے سر نہیں جھکاتے۔ 

برکس اجلاس سے خطاب میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ برکس ممالک کو ایران پر حملوں کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کرنی چاہیے، ہم احترام کی زبان کا جواب احترام سے دیتے ہیں، ہمارے لوگ امن پسند ہیں اور جنگ نہیں چاہتے۔ 

عباس عراقچی نے کہا کہ جب بھی ایران پر دباؤ ڈالا جاتا ہے تو وہ پہلے سے زیادہ متحد ہو کرسامنے آتا ہے، ہماری مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا تباہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں، ہم سفارتکاری کو آگے بڑھانے اور اس کے تحفظ کے لیے مکمل بھی طور پر تیار ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ برکس ممالک بین الاقوامی اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہونے سے روکیں، مزید کہا کہ اجازت مانگنے والے تجارتی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز کھلی ہے، تجارتی جہازوں کو چاہیے وہ ایرانی بحریہ کے ساتھ رابطہ کریں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں