Pakistan

پنکی کے فلیٹ کے باتھ روم سے 65 لاکھ کی کوکین برآمد

پنکی کے فلیٹ کے باتھ روم سے 65 لاکھ کی کوکین برآمد
۱ منٹ پہلے

ساؤتھ پولیس نے گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر اس کے فلیٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی کوکین برآمد کر لی ہے۔ 

ساؤتھ پولیس اس سلسلے میں سچل تھانے میں تفتیشی افسر مثل خان کی مدعیت میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی برآمد شدہ کوکین 65 لاکھ سے زائد مالیت کی بنتی ہے۔ 

مقدمے کے متن کے مطابق گرفتار ملزمہ انمول نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا تھا کہ وہ کوکین اور دیگر منشیات برآمد کروا سکتی ہے۔ ملزمہ کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے ذاتی فلیٹ میں منشیات چھپا رکھی ہے۔ 

پولیس ٹیم ملزمہ کی نشاندہی پر منشیات کی برآمدگی کے لیے روانہ ہوئی اور جب پولیس موبائل کمپلیکس کے کمپاؤنڈ میں پہنچی تو ملزمہ نے آواز دے کر گاڑی رکوائی۔ 

کوکین ڈیلر انمول پنکی کے سنسنی خیز انکشافات، شوبز شخصیات اور سیاستدانوں کے نام بتادیے 
پولیس کے مطابق ملزمہ پولیس ٹیم کو لے کر اپنے فلیٹ تک گئی جس پر تالا لگا ہوا تھا۔ کانسٹیبل کی جانب سے تالا توڑنے کے بعد جیسے ہی ٹیم اندر داخل ہوئی، ملزمہ سیدھی باتھ روم کی جانب لے گئی۔ وہاں تلاشی کے دوران پلاسٹک کی مختلف تھیلیوں میں چھپائی گئی کوکین برآمد ہوئی۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق برآمد ہونے والی کوکین تین تھیلیوں میں موجود تھی جس کا مجموعی وزن 228 گرام ہے، جبکہ وہاں سے منشیات کی 7 خالی ڈبیاں بھی ملی ہیں۔ ملزمہ انمول عرف پنکی نے تسلیم کیا ہے کہ یہ منشیات اسی کی ہے، جس کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں