Pakistan

بلاول بھٹو کا دورہ بلوچستان:’پیپلز ایئر ایمبولینس‘ سروس کا افتتاح اور بریفنگ میں شرکت

بلاول بھٹو کا دورہ بلوچستان:’پیپلز ایئر ایمبولینس‘ سروس کا افتتاح اور بریفنگ میں شرکت
۱ منٹ پہلے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے عوام کے لیے ایک تاریخی منصوبے ’پیپلز ایئر ایمبولینس‘ کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔ اس سروس کے آغاز سے صوبے کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں مقیم مریضوں کو ہنگامی حالت میں فوری طبی امداد کی فراہمی اور بڑے اسپتالوں تک فضائی منتقلی ممکن ہوسکے گی۔ 
 

پیپلز ایئر ایمبولینس کو جدید ترین طبی آلات، آکسیجن سسٹم اور مانیٹرنگ مشینوں سے لیس کیا گیا ہے تاکہ دورانِ سفر مریض کو بہترین طبی نگہداشت مل سکے۔ اس منصوبے کی خاص بات نوزائیدہ بچوں کے لیے نصب کردہ خصوصی ’انکیوبیٹر‘ ہے، جس کی مدد سے نازک حالت میں چھوٹے بچوں کی بحفاظت ہنگامی منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا۔ 


دورہ کوئٹہ کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ 


چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر اور آئی جی بلوچستان محمد طاہر خان نے چیئرمین کو مختلف شعبہ جات میں حکومتی کارکردگی اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں