World

وائٹ ہاؤس کے لان میں شہد کی مکھیوں کا بڑا جھنڈ، میلانیا ٹرمپ کے نئے منصوبے کے بعد غیر معمولی صورتحال

وائٹ ہاؤس کے لان میں شہد کی مکھیوں کا بڑا جھنڈ، میلانیا ٹرمپ کے نئے منصوبے کے بعد غیر معمولی صورتحال
۱ منٹ پہلے

امریکا کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے نارتھ لان میں اُس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی جب ہزاروں شہد کی مکھیاں اچانک ایک جگہ جمع ہو کر بڑا جھنڈ بن گئیں۔

 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پریس ایریا کے قریب فضا میں سیاہ نقطے دیکھے گئے جو بعد میں شہد کی مکھیوں کا جھنڈ ثابت ہوئے۔ 

 

کچھ دیر بعد یہ مکھیاں ایک درخت پر اکٹھی ہو کر چھتے کی شکل اختیار کر گئیں۔

 

رپورٹس کے مطابق خاتونِ اول ملانیا ٹرمپ نے حال ہی میں وائٹ ہاؤس کے احاطے میں شہد کی مکھیوں کی دو نئی کالونیاں شامل کرنے اور ساؤتھ لان میں ایک نمائشی چھتے کی تنصیب کا اعلان کیا تھا۔

 

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کیمیلا حالیہ دورۂ امریکا کے دوران اسی منصوبے کا دورہ کر چکے تھے، جو ماحول دوست سرگرمیوں کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔

 

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف مزاحیہ اور دلچسپ تبصرے کیے، جبکہ کچھ نے اسے محض ایک قدرتی واقعہ قرار دیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں