World

امریکا نے کینیڈا کے ساتھ مشترکہ دفاعی بورڈ معطل کر دیا

امریکا نے کینیڈا کے ساتھ مشترکہ دفاعی بورڈ معطل کر دیا
۱ منٹ پہلے

امریکا نے کینیڈا کے ساتھ قائم مشترکہ دفاعی بورڈ میں اپنی شرکت عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا۔ 

یہ بورڈ دوسری جنگِ عظیم کے دوران قائم کیا گیا تھا اور دونوں ممالک کے درمیان علاقائی سیکیورٹی تعاون کا اہم فورم سمجھا جاتا ہے۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ دفاع کے نائب سربراہ ایلبریج کولبی نے کہا ہے کہ کینیڈا اپنے دفاعی وعدوں پر مؤثر پیش رفت نہیں کر سکا، اسی لیے امریکا اس فورم کے فوائد کا دوبارہ جائزہ لے گا۔ 

ان کا کہنا ہے کہ صرف بیانات نہیں بلکہ عملی دفاعی ذمے داریاں بھی ضروری ہیں۔ 

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت مسلسل اتحادی ممالک پر یہ الزام عائد کرتی رہی ہے کہ وہ اپنی دفاعی ذمے داریاں پوری نہیں کر رہے اور امریکی فوجی طاقت پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ 

دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی پہلے ہی امریکا پر انحصار کم کرنے اور دفاعی خودمختاری بڑھانے کی بات کر چکے ہیں۔ 

کینیڈا نے نیٹو کے تحت دفاعی اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار کے 5 فیصد تک بڑھانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں