امریکا نے فوجی کارروائی کی توخونریزی ہو گی،کیوبن صدر
کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کی گئی تو اس کے نتیجے میں خونریزی ہو گی اور خطے کا امن شدید خطرات سے دوچار ہو جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک امریکا کے لیے کوئی خطرہ نہیں، تاہم اگر حملہ مسلط کیا گیا تو کیوبا بھرپور جواب دے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ کیوبا نے 300 سے زائد فوجی ڈرون حاصل کر لیے ہیں، جنہیں مبینہ طور پر امریکی بحری اڈے گوانتانامو بے اور دیگر اہداف کے خلاف استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
کیوبا نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایک جعلی مقدمہ بنا رہا ہے تاکہ سوشلسٹ ریاست کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کا جواز پیدا کیا جا سکے۔
کیوبا کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہر خودمختار ملک کی طرح کیوبا کو بھی اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔