Sports

بابر اعظم کی آسٹریلیا سیریز کے سکواڈ میں شمولیت کا امکان

بابر اعظم کی آسٹریلیا سیریز کے سکواڈ میں شمولیت کا امکان
۱ منٹ پہلے

سابق کپتان بابر اعظم کی آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والے ون ڈے سیریز کے سکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔ 

آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر حتمی مشاورت ہوئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں فخر زمان، سفیان مقیم اور حنین شاہ کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ فہیم اشرف اور حسین طلعت کا جگہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ 

اس کے علاوہ محمد رضوان کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ 

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، ون ڈے سیریز کے میچز 30 مئی، 2 اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔ 

پاکستان ٹیم 22 مئی سے راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی اور 1 پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں