Business
بھارتی پروازوں کیلئےپاکستانی حدود کی بندش میں 23 جون تک توسیع
بھارتی پروازوں کےلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے متعلق نوٹم جاری کردیا ہے۔
نوٹم کے مطابق 19 مئی سے پابندی کا اطلاق بھارت میں رجسٹرڈ کمرشل طیاروں سمیت فوجی طیاروں پر بھی ہوگا۔
اس میں کہا گیا کہ بھارتی ایئرلائنز کے لیز پر حاصل کردہ طیارے، بھارتی افراد کی ملکیت یا آپریٹ کیے جانے والے طیارے بھی پابندی کی زد میں ہوں گے۔
خیال رہے کہ بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی گزشتہ برس عائد کی گئی تھی۔