آزاد کشمیر انتخابات،مسلم لیگ ن کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس
آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر امور کشمیر, گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان نے کی۔
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدواروں سے متعلق کمیٹی کی مشاورت کی گئی۔
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنمائوں کی جانب سے جماعتی حوالے سے متعلق صورتحال پر مکمل بریفننگ دی۔
اجلاس میں انتخابی حکمت عملی اور ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مشاورت سے بھی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو جلد ٹکٹ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا-
اجلاس میں صدر مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ،مشتاق منہاس، چوہدری طارق فاروق، افتخار گیلانی، نجیب نقی، چوہدری محمد سعید، سردار طارق اور دیگر رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔