Pakistan

مظفرآباد: نجی کالج کے پرنسپل فائرنگ سے زخمی، ملزم گرفتار

مظفرآباد: نجی کالج کے پرنسپل فائرنگ سے زخمی، ملزم گرفتار
۱ منٹ پہلے

مظفرآباد کے علاقے گوجرہ میں نجی کالج کے پرنسپل پر کالج کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ 

پولیس نے حملہ آور کو کالج کے باہر سے ہی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ 

اسپتال انتظامیہ کے مطابق پرنسپل شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔ انہیں سر میں تین گولیاں لگی ہیں۔ 


پولیس کے مطابق نجی کالج کے چوکیدار نے بتایا کہ آج صبح کالج پرنسپل حمزہ احمد ڈار اپنے آفس سے باہر آئے تو حملہ آور نے ان پر فائرنگ کردی۔ 

ملزم فائرنگ کرنے کے بعد بھی وہیں کھڑا رہا۔ جسے پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پرنسپل کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں