Entertainment

گنیز ریکارڈ کہانی،ایمن سلیم’پاپا کی پری‘ قرار

گنیز ریکارڈ  کہانی،ایمن سلیم’پاپا کی پری‘ قرار
۱ دن پہلے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم کو مداحوں نے ’پاپا کی پری‘ قرار دے دیا۔ 

ایمن سلیم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے بارے میں بھی بات کی۔ 

انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے مجھے 2 سیٹوں والی مرسڈیز کنورٹیبل تحفے میں دی تھی، یہ گاڑی مجھے 18 سال کی ہونے سے پہلے تحفے میں ملی تھی، مجھے گاڑی تو ملی لیکن اسے چلانے کی اجازت نہیں ملی۔ 

اداکارہ نے بتایا کہ پھر ایک دن میں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو گوگل پر سرچ کیا، تو مجھے پتہ چلا کہ جو گاڑی میرے پاس موجود ہے، آسٹریلیا کی ایک ٹیم نے بالکل ایسی ہی گاڑی میں 18 لوگوں کو بٹھا کر ایک ریکارڈ بنایا ہے، تو میرے ذہن میں فوراً خیال آیا کہ میرے پاس گاڑی ایسے ہی پارکنگ میں کھڑی ہے، میں اسے چلا تو سکتی نہیں ہوں، تو کیوں نہ گاڑی کو ایسا کوئی ریکارڈ بنانے کے لیے استعمال کیا جائے۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب میرے ذہن میں یہ خیال آیا تو میں نے اپنی دوستوں کو بلا کر اپنے ارادے کے بارے میں بتایا اور کامیابی کے ساتھ یہ ریکارڈ بنانے کے لیے وسیم اکرم اور دیگر کرکٹ لیجنڈز سے مشورہ مانگا تو انہوں نے پاکستان کے لیے یہ ریکارڈ بنانے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور میں اس ریکارڈ کا کریڈٹ ان لڑکیوں کو بھی دوں گی جو کار میں میرے ساتھ بیٹھی تھیں۔ 


ایمن سلیم کے اس انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور صارفین نے ان کی گنیز ریکارڈ والی کہانی سننے کے بعد انہیں ’پاپا کی پری‘ قرار دے دیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں