Pakistan

سوات ایکسپریس وے،وین اور بس میں خوفناک تصادم ، 16 مسافر جاں بحق

سوات ایکسپریس وے،وین اور بس میں خوفناک تصادم ، 16 مسافر جاں بحق
۱ منٹ پہلے

سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلیہ کے قریب مسافر وین اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث 16 مسافر جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔ 

ریسکیو حکام کےمطابق بس سڑک کنارے کھڑی تھی کہ پیچھے سے آنے والی وین تیز رفتاری کی وجہ اس سے جا ٹکرائی، بس کراچی سے بونیر اور وین راولپنڈی سے دیر جا رہی تھی۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا ہے۔ 

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں