Pakistan

فیلڈ مارشل کی چینی صدر اور وزیراعظم کے ساتھ غیر رسمی ملاقات

فیلڈ مارشل کی چینی صدر اور وزیراعظم  کے ساتھ غیر رسمی ملاقات
۱ منٹ پہلے

وزیراعظم شہباز شریف، ناٸب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی۔

 

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی پیش رفت، اور باہمی دلچسپی کے امور پر توجہ مرکوز کی گئی۔

 

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چین کے وزیراعظم لی چھیانگ کے ساتھ غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ 

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیراعظم کی ملاقات عوامی ہال میں پُروقار استقبالیہ تقریب کے دوران ہوئی، چین کے وزیراعظم نے گرمجوشی سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ مصافحہ کیا۔ 

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چین کے وزیراعظم کے مابین تبادلہ خیال بھی ہوا۔ 

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ دورہ چین پر موجود ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں