World

امریکا: شادی کے چند گھنٹوں بعد ہیلی کاپٹر حادثے میں دولہا ہلاک، دلہن بچ گئی

امریکا: شادی کے چند گھنٹوں بعد ہیلی کاپٹر حادثے میں دولہا ہلاک، دلہن بچ گئی
۱ منٹ پہلے

امریکی ریاست جارجیا میں شادی کے چند گھنٹوں بعد ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی نژاد پائلٹ ڈیو فیجی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ جیسنی زخمی حالت میں بچ گئیں۔ 

26 سالہ ڈیو فیجی اور جیسنی نے جمعے کے روز شادی کی تھی جس میں تقریباً 400 مہمان شریک ہوئے، شادی کی تقریب کے بعد نوبیاہتا جوڑا ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ ہوا تاہم پرواز منزل تک نہ پہنچ سکی اور جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی۔ 


حادثے میں ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور دولہا بھارتی نژاد پائلٹ ڈیو فیجی دونوں ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی نئی نویلی دلہن جیسنی تقریباً 6 گھنٹے تک ملبے میں پھنسی رہیں، بعد ازاں امدادی ٹیموں نے انہیں زخمی حالت میں ملبے سے باہر نکالا۔ 

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دولہا ڈیو فیجی کے والد جارج فیجی کے مطابق بیٹے نے خراب موسم اور انتہائی کم حدِ نگاہ پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کو پرواز نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا تاہم ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے بلند پرواز کے ذریعے سفر جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ 

حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، امریکی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں