World

امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر، ہم تیار ہیں: بریگیڈیئر جنرل اسدی

امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر، ہم تیار ہیں: بریگیڈیئر جنرل اسدی
۱ گھنٹے پہلے

ایرانی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل اسدی کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف جاری کشیدگی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔

 

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق سینئر ایرانی عہدیدار نے امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

 

بریگیڈیئر جنرل اسدی نے کہا ہے کہ وہ متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ ایران نے ابھی اپنی مکمل صلاحیتوں کا اظہار نہیں کیا، اور اس کے پاس کئی ایسے آپشنز موجود ہیں جو ضرورت پڑنے پر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، تاہم ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی۔ ان کے بقول سرینڈر کرنا کوئی آپشن نہیں اور تنازع ناگزیر ہے۔

 

بریگیڈیئر جنرل اسدی نے مزید کہا کہ ایران جنگ کے لیے تیار ہے اور اسے اس حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر جنگ میں نیٹو بھی شامل ہوتا ہے تو بھی ایران پریشان نہیں ہوگا۔

 

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ترجمان جنرل سردار محبی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران ایران کی عسکری اور آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور مسلح افواج پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور تیار ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں