World
سب ایران کے علاقائی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں، انور قرقاش
متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ خلیجِ عرب سے یمن، لبنان اور عراق تک سب ایران کے علاقائی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی قیمت پر کوئی ریاست اپنا کردار ادا نہیں کر سکتی۔
انور قرقاش کا کہنا تھا کہ اب معاملات کا ازسرِنو جائزہ لینا ضروری اور ناگزیر ہو چکا ہے، اور یہ عمل واضح بنیادوں پر ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بنیادیں ریاستی خود مختاری کے احترام، اچھی ہمسائیگی اور دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر استوار ہونی چاہئیں۔