Pakistan

برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف

برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف
۱ گھنٹے پہلے

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کے ذریعے برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت کی ترجیح ہیں۔

 

وزیرِاعظم کی زیرِصدارت سرمایہ کاری میں اضافے، شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سے مختلف زیرِ غور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔

 

اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور عطاء تارڑ نے شرکت کی۔

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ توانائی کی ضروریات متبادل ذرائع سے پوری کرنے کے لیے بھرپور کام جاری ہے۔

 

وزیرِاعظم کا مزید کہنا تھا کہ توانائی کے تحفظ اور سستی ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے الیکٹرک وہیکلز پالیسی ناگزیر ہے۔

 

وزیرِاعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں