World

لڑائی بہت ہو چکی،اب آپ کو فیصلہ کرنا ہے۔زیلنسکی کا پیوٹن کو خط

لڑائی بہت ہو چکی،اب آپ کو فیصلہ کرنا ہے۔زیلنسکی کا پیوٹن کو خط
۹ گھنٹے پہلے

یوکرینی صدر زیلنسکی نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو دوطرفہ ملاقات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑائی بہت ہو چکی، اب آپ کو فیصلہ کرنا ہے۔

 

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے روسی صدر پیوٹن کے نام ایک خط شائع کیا ہے۔

 

خط میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج اس سال ڈونیٹسک کے علاقے پر قبضہ نہیں کر سکے گی۔ صدر زیلنسکی نے صدر پیوٹن سے جنگ ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین مذاکرات کے دوران جنگ بندی کے لیے تیار ہے اور امریکا، روس و یوکرین مل کر جنگ بندی کی نگرانی کر سکتے ہیں۔

 

صدر زیلنسکی نے کہا کہ اگر روس جنگ بندی کے لیے تیار نہیں ہوگا تو یوکرین لڑنے کے لیے بھی تیار ہے۔

 

یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ اگر جنگ ختم نہیں کی جاتی تو آپ کو اپنی ذاتی بقا کے لیے لڑنا پڑے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں