Breaking News

معاہدہ امریکا کی شکست کا اعلان ہے،باقر قالیباف

معاہدہ امریکا کی شکست کا اعلان ہے،باقر قالیباف
۱ منٹ پہلے

ایرانی چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے معاہدے کو امریکا کی شکست کا اعلان قرار دے دیا۔

 

آذربائیجان میں منعقدہ او آئی سی پارلیمانی یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کسی دباؤ یا جبر کا نتیجہ نہیں ہے۔

 

محمد باقر قالیباف کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ایرانی قوم کی مزاحمت، استقامت اور طاقت کی علامت ہے اور یہ امریکا کی ناکامی کی عکاس بن گئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا اور خطے کے ممالک کو اپنی علاقائی سلامتی خود یقینی بنانی چاہیے۔

 

ایرانی چیف مذاکرات کار نے مزید کہا کہ بیرونی مداخلت کو مسترد کیا جانا چاہیے اور ایران خطے کے ممالک کے ساتھ خود مختاری اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعاون کے لیے تیار ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں