Sports

ارجنٹائن، کیپ وردےسے ہارےگا،پرتگال ورلڈ چیمپیئن ہوگا، گھانین جادوگر

ارجنٹائن، کیپ وردےسے ہارےگا،پرتگال ورلڈ چیمپیئن ہوگا، گھانین جادوگر
۱۰ گھنٹے پہلے

خود کو گھانا کا سب سے بڑا جادوگر قرار دینے والے نانا کواکو بونسام نے فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 کے حوالے سے ایک نئی اور حیران کن پیشگوئی کر دی ہے۔

 

سماجی ذرائع ابلاغ پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق، انگلینڈ کے کھلاڑی ہیری کین سے متعلق ماضی کے دعوؤں کے بعد اب نانا کواکو بونسام نے ورلڈکپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے کے بارے میں اپنی نئی پیشگوئی پیش کی ہے۔

 

نانا کواکو بونسام کے مطابق کیپ وردے راؤنڈ آف 32 میں لیونل میسی کی قیادت والی ارجنٹائن کی ٹیم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گا۔ ان کا یہ دعویٰ فٹبال شائقین کے لیے غیر معمولی اور چونکا دینے والا قرار دیا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے اپنی پیشگوئی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ مبینہ طور پر ’فلکیاتی اشاروں‘ کے مطابق اس مرتبہ فیفا فٹبال ورلڈکپ کا اعزاز کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کے نام ہوگا۔

 

ان کی یہ پیشگوئی سماجی ذرائع ابلاغ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور فٹبال شائقین کی جانب سے اس پر مختلف ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ بعض صارفین اسے محض تفریح قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ اسے ایک دلچسپ اندازہ یا غیر روایتی پیشگوئی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نانا کواکو بونسام نے انگلینڈ اور گھانا کے میچ سے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہیری کین کو گھانا کے خلاف گول کرنے سے روک دیا ہے۔ بعد ازاں اس میچ میں ہیری کین کوئی گول نہ کر سکے تھے، جس کے بعد ان کے دعوے کو سوشل میڈیا پر مزید توجہ ملی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں