World

وینزویلا،ریاست لاگویرا میں تمام سرکاری اہلکار زلزلے میں ہلاک

وینزویلا،ریاست لاگویرا میں تمام سرکاری اہلکار زلزلے میں ہلاک
۷ گھنٹے پہلے

وینزویلا کی عبوری صدر روڈریگز نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2,600 تک پہنچ گئی ہے۔

 

صدر روڈریگز کے مطابق ریاست لاگویرا میں تقریباً تمام سرکاری اہلکار زلزلوں میں جان کی بازی ہار گئے، جبکہ زلزلوں کے باعث 189 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

 

انہوں نے کہا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور امدادی کارروائیاں ختم نہیں کی گئی ہیں۔

 

عبوری صدر کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  کے تعاون سے 20 کروڑ ڈالر کا تعمیرِ نو فنڈ قائم کیا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے مالی امداد اور قرض کی پیشکش کی ہے، جبکہ آئی ایم ایف فنڈ سے جاری ہونے والی رقم متاثرہ افراد کے گھروں کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں