Entertainment

لاہور آؤں گا تو بہت گالیاں پڑیں گی، دلجیت دوسانجھ نے وجہ بتا دی

لاہور آؤں گا تو بہت گالیاں پڑیں گی، دلجیت دوسانجھ نے وجہ بتا دی
۴ گھنٹے پہلے

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے لاہور نہ آنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ لاہور آئے تو انہیں شدید تنقید اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

دلجیت دوسانجھ نے اپنے یورپی میوزک ٹور کی تشہیر کے سلسلے میں انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران مداحوں کے سوالات کے جواب دیے۔

 

اس موقع پر لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک مداح نے ان سے شہر کا دورہ کرنے کی درخواست کی، جس پر دلجیت نے جواب دیا، "نہیں بھائی، اگر لاہور آیا تو مجھے باقی جگہ جانے پر تنگ کریں گے، آپ سب کو پتا ہی ہے دنیا میں کیا چل رہا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا، "یہ سب سیاست کا کھیل ہے، میں ہمیشہ سیاست سے دور رہتا ہوں۔ یہ بات پکی ہے کہ کبھی بھی حالات ٹھیک ہو نہیں سکتے، اگر لاہور آگیا تو بہت گالیاں پڑیں گی۔

 

دلجیت دوسانجھ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں