Pakistan
دکی میں موٹرسائیکل پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق
بلوچستان کے ضلع دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی ڈنیمہ میں موٹرسائیکل پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی شدت کے باعث موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت گل بیگ، قوم مری، سکنہ کلی ڈنیمہ، تحصیل لونی کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔