World

اینڈی برنہم پیر کو برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے

اینڈی برنہم پیر کو برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے
۳ گھنٹے پہلے

اینڈی برنہم باضابطہ طور پر برطانیہ کی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں اور توقع ہے کہ وہ پیر کے روز بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات کے بعد برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی روز موجودہ وزیراعظم کیئر اسٹارمر بادشاہ کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے، جس کے بعد اقتدار کی منتقلی کا عمل مکمل ہوگا۔

 

اینڈی برنہم بلا مقابلہ لیبر پارٹی کے سربراہ منتخب ہوئے۔ انہیں پارٹی کے 403 میں سے 379 ارکانِ پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہوئی، جبکہ بڑی ٹریڈ یونینوں نے بھی ان کی بھرپور حمایت کی۔ اپنے پہلے خطاب میں برنہم نے کہا کہ ان کا مقصد صرف حکومت تبدیل کرنا نہیں بلکہ برطانیہ کے نظامِ حکمرانی میں بنیادی اصلاحات لانا ہے۔ انہوں نے علاقائی عدم مساوات کم کرنے، معیشت کو مضبوط بنانے، عوامی خدمات بہتر بنانے اور اختیارات کو لندن سے ملک کے دیگر حصوں تک منتقل کرنے کو اپنی ترجیحات قرار دیا۔

 

اینڈی برنہم اس سے قبل گریٹر مانچسٹر کے میئر رہ چکے ہیں اور ماضی کی لیبر حکومتوں میں صحت سمیت مختلف وزارتوں کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق انہیں کمزور معیشت، مہنگائی، عوامی خدمات اور بین الاقوامی بحرانوں سمیت کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں