Sports

فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی پہلی میڈل جیتنے والی خاتون باکسر

فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی پہلی میڈل جیتنے والی خاتون باکسر
۱ دن پہلے

پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کے لیے میڈل جیتنے والی پہلی خاتون باکسر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سیمی فائنل میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم سیمی فائنل تک رسائی کے باعث وہ کانسی کا تمغہ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔

 

سرگودھا سے تعلق رکھنے والی فاطمہ زہرا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے سیمی فائنل تک رسائی سے قبل اپنے حریفوں کو شکست دے کر میڈل یقینی بنایا اور خواتین باکسنگ میں ایک نئی تاریخ رقم کی۔

 

فاطمہ زہرا نے 2018 میں باکسنگ کا آغاز کیا تھا۔ اگرچہ اپنے پہلے مقابلے میں انہیں شکست ہوئی، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور مسلسل محنت کے بعد 2021 سے 2025 تک قومی ٹائٹلز اپنے نام کیے۔ وہ 2025 کے اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں بھی کانسی کا تمغہ جیت چکی ہیں، جبکہ اب کامن ویلتھ گیمز کا تاریخی میڈل ان کے کیریئر کا ایک اور بڑا سنگ میل بن گیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں