Sports
ذاتی وجوہات پر شاہین شاہ آفریدی لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آگئے
پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ذاتی وجوہات کے باعث لنکا پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس آگئے ہیں۔
ایونٹ کے دوران 19 جولائی کو کولمبو کیپٹلز کے خلاف میچ میں انہیں ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر شاہین شاہ آفریدی اور کینڈی رائلز انتظامیہ کے درمیان اختلاف بھی سامنے آیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق انہیں امپیکٹ پلیئر کے طور پر کھیلنے کے لیے کہا گیا، تاہم آفیشل ٹیم شیٹ میں ان کا نام شامل نہیں تھا، جس پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کیا۔
بعد ازاں کینڈی رائلز انتظامیہ کی جانب سے معذرت کیے جانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی دوبارہ ٹیم کا حصہ بنے اور بعد کے میچز میں شرکت کی۔
شاہین شاہ آفریدی نے لنکا پریمیئر لیگ میں 6 میچز کھیل کر مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں۔