عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کی دلہن کے روپ میں ویڈیو
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر دلہن کے روپ میں ایک ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی، جس کے بعد ان کی نئی زندگی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
ثانیہ اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن کے لباس میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سرخ عروسی جوڑا اور کندن کے روایتی زیورات پہنے نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں وہ فون پر اپنے ساتھ موجود ایک شخص سے پوچھتی ہیں، "میں کیسی لگ رہی ہوں؟" جس پر جواب آتا ہے، "میری دلہن لگ رہی ہو۔
ویڈیو کے ساتھ ثانیہ نے کیپشن میں لکھا، "زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز، الحمدللہ۔" اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بریک اپ کے بعد کسی خاتون کو خود کو سنبھالتے اور پہلے سے زیادہ پراعتماد دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔
دوسری جانب متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ضروری نہیں کہ نئی شادی کا اعلان ہو بلکہ ممکن ہے یہ ثانیہ اشفاق کے ماڈلنگ یا شوبز کیریئر کے کسی نئے منصوبے کی تشہیر ہو۔ تاہم خود ثانیہ اشفاق نے تاحال اس ویڈیو کی نوعیت یا اپنے "نئے باب" کی وضاحت نہیں کی، جس کے باعث مداح مختلف اندازے لگا رہے ہیں۔