Breaking News

پیپلز پارٹی کا پارلیمان میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا پارلیمان میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ
۱ منٹ پہلے

پیپلزپارٹی نے تاحکمِ ثانی پارلیمان میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قانون سازی کے عمل میں بھی حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی قائمہ کمیٹیوں میں حکومتی بلوں کو سپورٹ نہیں کرے گی، جبکہ منظوری کے مرحلے میں بھی حکومتی بلوں کی مخالفت کی جائے گی۔

 

 پیپلزپارٹی قائمہ کمیٹیوں میں حکومتی بلوں کے حوالے سے ضروری ترامیم بھی پیش کرے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں