Pakistan

فیک ویڈیو کیس،عظمیٰ بخاری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت

فیک ویڈیو کیس،عظمیٰ بخاری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت
۱ منٹ پہلے

لاہور کی سیشن عدالت نے فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

 

لاہور کی سیشن عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کرانے کی درخواست خارج کردی اور صوبائی وزیر کو آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

 

عظمیٰ بخاری نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ صوبائی وزیر نے فلک جاوید کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں مقدمہ بھی درج کرا رکھا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں