Sports
ارشد ندیم جنوبی افریقہ میں ٹریننگ لیں گے
اولمپئن ارشد ندیم 21 اگست کو لوزین ڈائمنڈ لیگ میں حصہ نہیں لیں گے، حالانکہ ان کا نام لوزین ڈائمنڈ لیگ کی انٹری لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیولین تھروئر ارشد ندیم اب جنوبی افریقہ میں ٹریننگ لیں گے۔ وہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ جنوبی افریقہ میں تربیتی سیشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔
ارشد ندیم ویزا ملتے ہی پہلی دستیاب پرواز سے جنوبی افریقہ روانہ ہو جائیں گے۔ وہاں ٹریننگ کے بعد وہ ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ 6 سے 14 ستمبر تک بوڈاپسٹ میں ہوگی، جبکہ ارشد ندیم الٹی میٹ چیمپئن شپ کے بعد ایشین گیمز میں بھی حصہ لیں گے۔