Sports

ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ 2027ء کے لیے براہِ راست کوالیفائی نہ کرسکی

ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ 2027ء کے لیے براہِ راست کوالیفائی نہ کرسکی
۱ منٹ پہلے

دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027ء کے لیے براہِ راست کوالیفائی نہ کرسکی اور اسے مسلسل دوسری مرتبہ کوالیفائر ایونٹ کھیلنا ہوگا، جو اگلے سال فروری میں شیڈول ہے۔

 

30 ستمبر تک 2 میزبان ممالک جنوبی افریقا اور زمبابوے کے علاوہ ٹاپ 8 ٹیمیں ورلڈ کپ 2027ء کے لیے براہِ راست کوالیفائی کریں گی۔ افغانستان نے بیلفاسٹ میں آئرلینڈ کو شکست دے کر براہِ راست ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی ہے، جبکہ آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلادیش، جنوبی افریقا اور زمبابوے بھی براہِ راست کوالیفائی کرچکے ہیں۔

 

فروری میں ہونے والے کوالیفائر ایونٹ کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے گی، جبکہ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیمیں سپر سیریز کھیلیں گی۔ سپر سیریز کی ٹاپ ٹیم بھی ورلڈ کپ میں جگہ بنائے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں