Sports

بابر اعظم دائیں ہاتھ پرگیند لگنے سے زخمی

بابر اعظم دائیں ہاتھ پرگیند لگنے سے زخمی
۱ منٹ پہلے

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کو تشویش کا سامنا ہے۔ کپتان بابر اعظم پاکستان کے پریکٹس میچ میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے دائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے اور مزید بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے۔

 

بابر اعظم نے پانچ رنز بنائے تھے کہ گیند ان کے دائیں ہاتھ پر لگی، جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔ ٹیم ڈاکٹر کے معائنے کے بعد احتیاطی تدبیر کے طور پر انہیں میچ کے باقی حصے میں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بابر اعظم پیر کو ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے۔ اس لیے فی الحال ان کی انجری کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق نہیں سمجھا جا رہا۔

 

پریکٹس میچ میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون نے پہلی اننگز میں 305 رنز بنائے، جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور محمد علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے جواب میں 238 رنز بنائے۔

 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 19 اگست سے ہیڈنگلے میں شروع ہوگا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں