Breaking News

سپریم کورٹ ،عمران کی ہسپتال منتقلی فیصلے پرنظرِ ثانی کی درخواست واپس

سپریم کورٹ ،عمران  کی ہسپتال منتقلی فیصلے پرنظرِ ثانی کی درخواست واپس
۱ منٹ پہلے

سپریم کورٹ نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرِ ثانی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔

 

رجسٹرار آفس کی جانب سے نظرِ ثانی درخواست پر اعتراضات عائد کیے گئے، جن میں درخواست کے ساتھ پیپر بکس مکمل نہ ہونے کا اعتراض بھی شامل ہے۔

 

رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کیے جانے کے بعد نظرِ ثانی کی درخواست دوبارہ دائر کی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں