Pakistan

متحدہ اپوزیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، مولانا فضل الرحمان

متحدہ اپوزیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، مولانا فضل الرحمان
۱ منٹ پہلے

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اپوزیشن کے ساتھ پہلی بیٹھک تھی اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی نشست تھی اور اس حوالے سے مزید مشاورت بھی کی جائے گی۔

 

پیپلز پارٹی سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے، اس لیے اسے اپوزیشن میں شامل نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت میں ہے، جبکہ ہم اپوزیشن کی بات کر رہے ہیں۔

 

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد پر بھی بات ہونی چاہیے۔

 

صحافی نے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیں گی یا صرف پارلیمنٹ میں؟ اس پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ “ہم سورۃ الفاتحہ پڑھتے ہیں، آپ سورۃ الناس پر پہنچ جاتے ہیں۔”

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں