Entertainment

ٹک ٹاکر عائشہ گلمنہ کےقتل میں ملوث 2 شوٹرز گرفتار

ٹک ٹاکر عائشہ گلمنہ کےقتل میں ملوث 2 شوٹرز گرفتار
۱ دن پہلے

ٹیکسلا میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ گلمنہ کے قتل کے مقدمے میں ملوث 2 شوٹرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اب مقدمے میں گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

 

ان نئی گرفتاریوں کے بعد قتل کیس کی تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے اور پولیس نے مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

پولیس نے شوٹرز کی گرفتاری کے بعد غیرت کے نام پر قتل اور قریبی عزیزوں کے ممکنہ کردار سمیت مختلف زاویوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

ٹک ٹاکر عائشہ گلمنہ کو 14 اگست کو اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ گھر سے باہر اپنی گاڑی میں بہن اور بھائی کے ساتھ آ رہی تھیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں