Entertainment

رمشا خان کی بہن کے نکاح میں"قبول ہے "انگریزی میں ادا کرنے پر تنقید

رمشا خان کی بہن کے نکاح میں"قبول ہے "انگریزی میں ادا کرنے پر تنقید
۱ دن پہلے

پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی بہن علیشا خان کی شادی کی تقریب میں نکاح کے موقع پر ’’قبول ہے‘‘ اردو کے بجائے انگریزی میں کہنے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

رمشا کی بہن کے نکاح کی تقریب میں روایتی ’’قبول ہے‘‘ کے بجائے انگریزی زبان میں رضامندی کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بعض صارفین نے نکاح کے اس انداز پر تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ پاکستانی شادی میں نکاح کی رسم انگریزی میں کیوں ادا کی گئی۔

 

کچھ صارفین نے روایتی ’’قبول ہے‘‘ کے انداز کو زیادہ خوبصورت قرار دیا، جبکہ بعض نے تقریب کے انداز اور دلہن کے انگریزی لہجے پر بھی طنزیہ تبصرے کیے۔

 

دوسری جانب رمشا خان نے بہن کی شادی کی تقریبات کے دوران خود کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھا۔ اداکارہ نے اپنے شوہر خوشحال خان کے ہمراہ تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں