World
امریکی دھونس نے ہر اتحادی ملک کی سلامتی کوخطرے میں ڈال دیا،قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کےسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک سے خطے کے نئے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق متعدد پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
تہران سے جاری اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ ان پیغامات میں خطے میں معاشی تعاون کی تشکیل پر بھی بات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی دھونس نے ہر اتحادی ملک کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے صرف اسرائیل کی خاطر اپنے اتحادیوں کے مفادات کو نظر انداز کیا، جبکہ امریکی اقدامات کے باعث اتحادی ممالک کو اپنی بقا خطرے میں محسوس ہوئی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں آزادانہ طور پر تشکیل دیا گیا نظام ہی حقیقی معنوں میں امن فراہم کر سکتا ہے۔