Pakistan
وادی نیلم کے جنگل سے 3 لاپتہ نوجوانوں کی لاشیں برآمد
آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے جنگل سے 3 لاپتہ نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جاگراں ویلی سے تینوں نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت یاسر بلوچ، ناصر اور فیصل اعوان کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ان نوجوانوں کے اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ تینوں افراد 3 جولائی کو بابون ویلی گئے تھے اور اس کے بعد سے لاپتہ تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مویشی چرانے والی خواتین نے جنگل میں لاشیں دیکھ کر متعلقہ حکام کو اطلاع دی، جس کے بعد لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔