Pakistan

پنجاب ،تعطیلات کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

پنجاب ،تعطیلات کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے
۱ منٹ پہلے

پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پیر، 24 اگست کو دوبارہ کھل گئے۔ محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

 

ایک شفٹ والے سکول پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی 12 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔

 

دو شفٹ والے سکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز صبح کی شفٹ دوپہر 12 بجے ختم ہوگی۔

 

شام کی شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر ایک بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک، جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی سکول پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق نئے اوقاتِ کار 24 اگست سے 15 اکتوبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔ گرلز سکولوں کے اوقاتِ کار میں 15 منٹ کے فرق کو ضلعی سطح پر ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جا سکے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں