Breaking News

افتخار گیلانی وزیراعظم آزاد کشمیرنامزد،ن لیگ میں بغاوت کی اطلاعات

افتخار گیلانی وزیراعظم  آزاد کشمیرنامزد،ن لیگ میں بغاوت کی اطلاعات
۱ منٹ پہلے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے منصب کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ تاہم دوسری جانب اس نامزدگی پر وزارتِ عظمیٰ کے مضبوط امیدواروں راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر نے سخت ردعمل دیا ہے، جبکہ ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ گیلانی کی نامزدگی کے بعد مسلم لیگ (ن) میں بغاوت کا خدشہ ہے۔

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے عہدے پر انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے آگاہ کیا۔

 

علاوہ ازیں، آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے مضبوط امیدوار راجہ فاروق حیدر نے افتخار گیلانی کی نامزدگی پر ایک ذومعنی ٹویٹ کیا:

 

چلتے ہیں دبے پاؤں کہ کوئی جاگ نہ جائے


غلامی کے اسیروں کی یہی خاص ادا ہے

 

ہوتی نہیں جو قوم حق بات پہ یکجا


اُس قوم کا حاکم ہی فقط اُس کی سزا ہے

 

وزارتِ عظمیٰ کے ایک اور مضبوط لیگی امیدوار شاہ غلام قادر نے بھی افتخار گیلانی کی نامزدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے غیور عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے عزت و وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

 

شاہ غلام قادر نے کہا کہ نواز شریف کے نعرے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کو یقینی بنائیں گے۔

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں