Pakistan

جہلم اور رحیم یار خان میں ٹرین کا انجن اور بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

جہلم اور رحیم یار خان میں ٹرین کا انجن اور بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
۱ منٹ پہلے

جہلم میں کنتریلہ پھاٹک کے قریب ایک ٹرین کا انجن اور 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جبکہ پٹری سے اترنے والی بوگیاں کراسنگ ٹریک پر موجود ہیں۔

 

ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی آمد و رفت کے لیے مین ٹریک بحال ہے، جبکہ حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔ متاثرہ ٹرین راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔

 

دوسری جانب رحیم یار خان میں فیروزہ کے قریب ایک مال گاڑی انجن سمیت 11 بوگیوں کے ساتھ پٹری سے اتر گئی۔

 

ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کراچی سے یوسف والا جا رہی تھی۔

 

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد امدادی ٹرین طلب کر لی گئی ہے، جبکہ ایک ٹریک معطل ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں