Breaking News

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے سمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا مشترکہ آغازکر دیا

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے سمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا مشترکہ آغازکر دیا
۱ منٹ پہلے

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کے لیے سمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا مشترکہ آغاز کر دیا ہے۔

 

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق اکیڈمی کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا ہے، جبکہ تربیتی سیشنز ستمبر 2026 سے شروع ہوں گے۔

 

پروگرام کے تحت پاکستان بھر کے 1,000 سے زائد ایس ایم ایز کو مفت ڈیجیٹل تربیت فراہم کی جائے گی۔ کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹولز کے استعمال کی تربیت دی جائے گی۔

 

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق خواتین کے زیرِ انتظام کاروباری اداروں اور صنعت کاروں کو پروگرام میں خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

 

شرکا کو فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بزنس کے ذریعے صارفین تک رسائی بڑھانے اور کاروبار کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر فروغ دینے کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

 

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق خواہشمند کاروباری افراد سمال بزنس گروتھ اکیڈمی میں آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں